تین مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تین مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی،جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمی افراد ہسپتال منتقل،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی علاقہ کھادر نہر کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں دو افراد حاجی ندیم خاں دولتانہ اور وحید خاں دولتانہ سکنہ بڈھ غلام جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد لیاقت علی اور عاشق شدید زخمی ہوئے دوسرے حادثے میں جملیرا روڈ پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مرضی پورہ کا رہائشی محنت کش عابد حسین بوٹا جاں بحق ہو گیا جبکہ اے سی موڑ کے قریب تیسرے حادثے میں ٹریکر ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار زوہیب صدیق سکنہ 505 (ای بی) کو روند ڈالا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا حادثات میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔