سابق کونسلر پی ٹی آئی شیخ عمران نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کر لی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی کے سابق کونسلر شیخ عمران اسلم نے اپنی برادری اور دوستوں کے ہمراہ مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کر لی،8 فروری کو مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں چوہدری نذیر آرائیں اور سردار خالد محمود ڈوگر کی بھرپور ووٹ اور سپورٹ کرینگے۔شیخ عمران اسلم کا تقریب سے خطاب،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ریشم گلی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور پی ٹی آئی کے سابق کونسلر شیخ عمران اسلم نے مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی شیخ عمران اسلم کے علاو¿ہ شیخ میاں وحید،حاجی اکمل عرف بالا،شیخ افضل،شیخ شاہد،شیخ بابر اسلم،محمد اویس،شیخ طارق،چوہدری طاہر،چوہدرہ عرفان شریف،شیخ معراج،شیخ فیاض پومی،شیخ اعظم،شیخ غلام رسول،شیخ ڈاکٹر مقصود،شیخ ظہور الحق،بابا امتیاز اور رانا ناصر نے برادری اور دوست کے ہمراہ مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی بھرپور ووٹ اور سپورٹ کا اعلان کر دیا اس موقع پر سابق کونسلر چاچا ملک محمد اسلم اور دیگر ن لیگی راہنما بھی موجود تھے۔