مسائل کے حل میں تاخیری حربے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔آصف حسین شاہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے اراضی ریکارڈ سنٹر بورے والا میں ریونیو کھلی کچہری لگا کر سائلین کے مسائل سنے اور حل کیلئے احکامات جاری کیے،اراضی ریکارڈ سنٹر میں ریونیو سروسز کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ ریونیو کھلی کچہری میں عوامی مسائل حل کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کو عملی پہنایا جا رہا ہے ریونیو کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوامی مسائل بروقت حل ہو رہے ہیں افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور شکایات کا بروقت ازالہ کریں مسائل کے حل میں تاخیری حربے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے لینڈ ریکارڈ سنٹر میں ریونیو سروسز کی فراہمی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ عملہ پیشہ وارنہ ذمہ داریوں کو احسن انداز میں ادا کرے سائلین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں اور سائلین سے حسن سلوک سے پیش آیا جائے ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر عملہ کو دوران ڈیوٹی سروس کارڈ لگانے اور اراضی ریکارڈ سنٹر انچارج کو صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر لینڈ ریکارڈ سنٹر میں موجود سائلین سے ریونیو سروسز کی فراہمی بارے دریافت بھی کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عبدالباسط صدیقی،تحصیلدار بورے والا،انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر اور دیگر ریونیو افسران و عملہ موجود تھا۔