سابق انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر رانا ظفر اللہ خاں کی نمازجنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)قومی ہاکی ٹیم کے سابق اولمپیئن رانا احسان اللہ خاں کے بڑے بھائی،سابق وائس چیئرمئن ضلع کونسل رانا شاہد سرور کے ماموں،پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سابق ممبر و سابق انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر رانا ظفر اللہ خاں جو جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے گزشتہ روز انتقال کر گئے انکی نمازجنازہ شہر کے مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں سابق وفاقی وزیر سید شاہد مہدی نسیم،سابق ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں،سابق ایم پی اے ایز سردار خالد محمود ڈوگر،ملک نوشیر خاں لنگڑیال،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،صدر بار ہمایوں شکیل چیمہ،پیٹرن انچیف سول سوسائٹی نیٹ ورک شیخ شہزاد مبین،سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر محمد اقبال بالی،سابق صدور بار مہر طاہر امجد،چوہدری محمد ارشد،سردار ساجد ڈوگر،میاں افتخار صابر،پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے نمائندہ طاہر شریف گجر،انٹیلی جنس آفیسر سردار طاہر نوید ڈوگر،جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران شیخ عابد فاروق،رانا محمد اجمل خاں،چوہدری نعیم صابر،راو عزیز الرحمان اور دیگر مختلف مکاتب فکر کے نمائندہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم کی قل خوانی کا ختم آج 24 اکتوبر بروز بدھ صبح 9 سے 10 بجے تک جامع مسجد ماڈل ٹاون میں ادا ہو گی۔