سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا لاہور میں تاریخی استقبال کریں گے۔میاں عرفان دولتانہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے راہنما و سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر لاہور میں سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے عوام کا سیلاب امڈ آئے گا اور لاکھوں افراد اپنے محبوب قائد کا تاریخی استقبال کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے آفس میں سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے استقبال کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خلاف کیسز کا عدالتوں میں آئین اور قانون کے مطابق سامنا کریں گے اور انشاء اللہ وہ سرخرو ہونگے انہوں نے کہا کہ ملک سے جھوٹ اور منافقت کی سیاست کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے اور آئندہ انتخابات میں ملکی اداروں کے خلاف منفی سیاست کرنے والوں کی سیاسی موت ہو گی میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہ 2017 کو ایک سازش کے تحت میاں نواز شریف کی حکومت کو ختم کر کے ملک میں ترقی کے سفر کو روک کر عوام کو مہنگائی کے سمندر میں دھکیل دیا گیا اجلاس میں سابق چیئرمین میاں رمضان جملیرا،چوہدری ماجد کشمیری،چوہدری شاہین افضل،صاحبزادہ میاں محمد شاہد،ملک اقبال اعوان،حاجی عبدالرزاق کھوکھر،الطاف لکھوکا،کاشف خان سلدیرا،فیاض خان ساہوکا،نادر خان دولتانہ،فیصل چویرا،چوہدری راشد،ممتاز بھٹی،انصر لکھوکا،عتیق الرحمن انفارمیشن سیکرٹری پی پی 230 اور دیگر بھی موجود تھے۔