تھانہ ماڈل ٹاؤن کی کاروائی،ڈی بلاک میں ایک مکان سے 13 من بھنگ برآمد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ ماڈل ٹاؤن کی کاروائی،کومبنگ آپریشن کے دوران ڈی بلاک میں ایک مکان سے 13 من بھنگ برآمد،بھنگ ایک دربار کے ملنگ کے گھر کی چھت پر موجود تھی،پولیس نے بھنگ قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کر دیا،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن چوہدری محمد اکرام کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے خفیہ اداروں کے ساتھ ملکر ڈی بلاک میں کومبنگ آپریشن کیا اس آپریشن کے دوران ایک مشکوک مکان کی تلاشی لی گئی تو انکی چھت پر بنے کمرے سے 13 من بھنگ جو بوریوں میں موجود تھی برآمد کر لی مالک مکان اور اسکے بھائی موقع سے فرار ہو گئے تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے بھنگ قبضہ میں لیکر مالک مکان اور ایک دربار کے ملنگ(ر) واپڈا ملازم محمد اقبال کے خلاف کاروائی شروع کر دی۔