رنبیر کپور آج کل صرف ماہرہ خان کے بارے میں ہی باتیں کرتے ہیں .ذرائع

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی اداکار رنبیر کپور اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے درمیان دوستی سے زیادہ کچھ ہونے کی باتیں زبان زد عام ہیں تاہم ایسے میں اپنا نام رنبیر کپور کے ساتھ جوڑے جانے پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی،ماہرہ خان نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں محض افواہیں ہیں ان کا کہنا تھا میں اس طرح کی خبروں کی وجہ سے مایوس ہوئی ہوں واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے یہ خبر دی تھی کہ رنبیر کپور کے دوست نے کہا ہے کہ بھارتی اداکار رنبیر کپور آج کل صرف اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں ہی باتیں کرتے ہیں دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کے بارے میں اس طرح کی خبریں ایک سال قبل بھی آئیں تھیں کہ جب انہوں نے بتایا تھا کہ گزشتہ سال ایک ایوارڈ فنکشن میں ہماری ملاقات ہوئی اور ہم اچھے دوست بن گئے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے