معصوم شاہ لنک روڈ بستی اعوانا والی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،نوٹس کا مطالبہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)معصوم شاہ لنک روڈ بستی اعوانا والی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا،اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق معصوم شاہ روڈ سے بستی اعوانا والی تک رابطہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس پر گڑھے پڑے ہوئے ہیں جو پانی سے بھرے ہوئے ہیں جہاں گاڑیوں کا گزرنا تو درکنار ہے وہاں پیدل چلنا بھی مشکل ہے اہل علاقہ محمد اقبال،محمد طفیل،محمد سلطان،علی حسن اور ریاض احمد نے اعلیٰ مقام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔