سپیشل ایجوکیشن سکول وہاڑی کی طالبہ خدیجہ منور کی ملتان ڈویژن میں پہلی پوزیشن

وہاڑی(نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی طرف سے سپیشل ایجوکیشن سکول وہاڑی کی طالبہ خدیجہ منور کی ملتان ڈویژن میں پہلی پوزیشن لینے پر ضلع کونسل ہال وہاڑی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا خدیجہ منور نے1100 میں سے 1007 نمبر لیکر ڈویژن میں سیکنڈری سکول میٹرک امتحانات میں پہلی پوزیشن لی تقریب میں ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو محمد طیب خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی ڈاکٹر عائشہ خان،ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ذیشان احمد،ہیڈ ماسٹر سپیشل ایجوکیشن سکول سجاد حیدر،ڈی ای او سکینڈری شازیہ انور،ڈپٹی ڈی ای او کرن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن وہاڑی رانا شاہد،معززین شہر،سکول کے اساتذہ اور بچوں نے بھی شرکت کی بچوں نے خوبصورت انداز اور مہارت سے ٹیبلو پیش کئے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچے ہمارے لیے بہت اہم ہیں ان میں کسی ایک جسمانی کمی کے متبادل اللہ تعالیٰ نے دیگر کئی خوبیاں اور صلاحیتیں عطاء کر رکھی ہیں جنہیں صرف اجاگر اور ان بچوں کی درست سمت میں تربیت کر کے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنا سکتے ہیں حکومت پنجاب خصوصی بچوں کو تعلیم اور تربیت کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ خصوصی تعلیم کے اداروں کے اساتذہ کا کام مشکل محنت طلب ضرور ہے لیکن یہ نیکیاں اور اجر حاصل کرنے کا بھی ذریعہ ہے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ان کی تربیت اس انداز سے کی جائے کہ انہیں کسی طرح سے احساس کمتری نہ ہو انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات کا مقصد بچوں اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ دیگر بچوں اور اساتذہ کو بھی اچھی کارکردگی کی ترغیب دینا ہے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے اپنی طرف سے خدیجہ منور کو دس ہزار روپے انعام دیا اسی طرح اچھی کارکردگی کے حامل طلبا و طالبات میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی انہیں سرٹیفیکیٹ دیئے گئے ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ سکول سپیشل ایجوکیشن سجاد حیدر نے ڈپٹی کمشنر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔