بورے والا کے نوجوان نے لندن کی یونیورسٹی سے ماسٹر آف لاء کی ڈگری حاصل کر لی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)لاء کے ہونہار سٹوڈنٹ نے لندن کی یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کر کے ماسٹر آف لاء کی ڈگری حاصل کر لی،رفقاء کی مبارکباد،تفصیلات کے مطابق لاء کے ہونہار سٹوڈنٹ محمد سہیل انور جٹ جو کہ سماجی شخصیت محمد انور جٹ کے بیٹے ہیں نے لندن کی یونیورسٹی آف برٹ افورڈ شائر سے ماسٹر آف لاء کی ڈگری حاصل کر لی اس شاندار کامیابی پر ان کے رفقاء رانا علی افضال اور مرزا اسد عاشق نے مبارکباد پیش کی ہے جبکہ سہیل انور جٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری یہ کامیابی میرے والدین کی دعاوں اور اساتذہ کی محنت کا صلہ ہے۔