میپکو اورپولیس کا بجلی چوروں کے خلاف مشترکہ گرینڈ آپریشن کا آغاز

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میپکو ڈویژن بورے والا نے پولیس کی مدد سے بجلی چوروں کے خلاف مشترکہ گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا،11 مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں پولیس کی مدد سے تمام بجلی چوروں اور ایک ارب سے زائد کے نادہندگان سے وصولی ہر ممکن یقینی بنائی جائے گی،ایکسیئن میپکو ڈویژن بورے والا محمد اکرم جاوید اور ڈی ایس پی محمد عمر فاروق نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بجلی چوروں اور نادھندگان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے بھر پور کاروائیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف مختلف ٹیموں کے ذریعے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈویژن بورے والا میں 2015 سے ٹیوب ویلز مالکان سے ایک ارب 12 کروڑ روپے کے واجبات وصول کرنے کیلئے کوئی دباو یا سفارش قبول نہیں کی جائے گی جبکہ 2 کروڑ سے زائد کی رقم ڈیڈ ڈیفالٹرز کے ذمہ واجب الادا ہے یہ رقم بھی ہر صورت وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے گی کسان اتحاد یا کسی بھی تنظیم کا سہارا لیکر قوم کے اربوں روپے کے بل ادا نہ کرنے والوں کو کسی بھی شرمندگی اور مقدمات سے بچنے کیلئے اپنے ذمہ واجبات ادا کرنا ہونگے ڈی ایس پی عمر فاروق کا کہنا تھا کہ پولیس بجلی چوروں اور نادھندگان کے خلاف آپریشن میں میپکو کی ٹیموں کے ساتھ ہو گی اور حکومتی ہدایات کے مطابق اس آپریشن کو کامیاب بنائے گی۔