گورنمنٹ گریجویٹ کالج جشن آزادی کرکٹ میلہ بی ایس اردو کی ٹیم نے جیت لیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گورنمنٹ گریجویٹ کالج جشن آزادی کرکٹ میلہ بی ایس اردو کی ٹیم نے جیت لیا،فائنل میں بی ایس انگلش کو 9 رنز سے شکست دیدی،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج کے زیر اہتمام جشن آزادی کرکٹ میلہ کا فائنل میچ گورنمنٹ کالج بی ایس اردو اور بی ایس انگلش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں بی ایس اردو کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 5 اوورز میں 68 رنز بنائے اس کے جواب میں بی ایس انگلش کی ٹیم 59 رنز بنائے اس طرح بی ایس اردو کی ٹیم نے فائنل میچ میں 9 رنز سے جیت لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز احمر رؤف بھٹی تھے جنہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پرنسپل ڈاکٹر محمد اکرم بھٹی،پروفیسر شاہد پرویز گجر،وحید جاوید جٹ،مشتاق احمد گجر،ابرار رشید اور دیگر بھی موجود تھے میچ کے بہترین کھلاڑی محمد مہران اور محمد حارث قرار پائے۔