محکمہ ریلوے کا ریلوے اسٹیشن کے ارد گرد تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،غیر قانونی ریلوے پھاٹک بھی اکھاڑ دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)محکمہ ریلوے کا ریلوے اسٹیشن کے ارد گرد تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،ریلوے کی قیمتی سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات اور تعمیرات مسمار کر دی گئیں،غیر قانونی ریلوے پھاٹک بھی اکھاڑ دیا،جی ایم ریلوے ملتان کی ہدایت پر اے ای اپن ریلوے بہاولنگر ملک سجاد حسین اور اسٹیشن ماسٹر زاہد خاں کی قیادت میں ریلوے کے عملہ اور پولیس کی مدد سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا آپریشن کے دوران ریلوے کی ٹیم نے ریلوے اسٹیشن کے دونوں جانب قیمتی سرکاری اراضی پر قائم مال مویشیوں کے بھانے،ناجائز تعمیرات اور غیر قانونی ریلوے کراسنگ کو مسمار کرکے ریلوے کی اراضی واگزار کروا لی ریلوے کی ٹیم کو متعدد مقامات پر مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے عرصہ دراز سے قائم ان تجاوزات کو ختم کروا دیا تجاوزات مافیا کو انتباہ کیا کہ اگر دوبارہ کسی نے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا تو اُنکے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔