تیزابی کھادوں کے استعمال سے زمین کی زرخیزی میں اضافہ اور پیدا وار 10فیصد بڑھ جاتی ہے ۔ عمران حمید

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)فاطمہ فرٹیلائزر گروپ کے ڈویلپمنٹ منیجر عمران حمید نے کہا ہے کہ گندم،آلو اور دیگر فصلوں کی بہتر پیدا وار اور فی ایکڑ اوسط میں اضافہ کے لیے متوازی اور معیاری کھادوں کا بروقت استعمال بہت ضروری ہے،تیزابی کھادوں کے استعمال سے زمین کی زرخیزی میں اضافہ اور پیدا وار 10فیصد بڑھ جاتی ہے گندم کی بہتر پیدا وار کے لیے بروقت بجائی کا عمل مکمل کر لینا چاہئے جبکہ پانی اور کھادوں کا استعمال بھی زرعی ماہرین کے مشوروں سے بروقت ہونا ضروری ہے گندم اور آلو کی فصل کے لیے سرسبز کی نائیٹروفاس اور سرسبز کین(گوارا)کی جوڑی کا استعمال بہتر ضروری ہے کسانوں کو جدید پیداواری طریقوں پر عمل کرتے ہوئے زرعی ماہرین کی مشاورت سے زرعی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے گندم اور آلو کی بہتر پیدا وار سے کسانوں کی مالی مشکلات کو حل کرنے میں بھرپور مدد مل سکتی ہے فاطمہ فرٹیلائزر کی سرسبز کھادیں پیداوار میں اضافہ کرتی ہیں جس سے کسانوں میں خوشحالی آئے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں فاطمہ فرٹیلائزر کے زیر اہتمام کھادوں کی افادیت اور فصلوں کی کاشت بارے مفید مشوروں کے حوالہ سے منعقدہ ترقی پسند کاشتکاروں کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے فاطمہ فرٹیلائزر کے ڈسٹرکٹ سیلز میجر کاشف یوسف،ٹی ایس او وسیم افضل اور دیگر ماہرین زراعت نے بھی خطاب کیا سیمینار میں زرعی ماہرین نے کسانوں کو فصلوں کی کاشت بارے مفید مشورے دئیے اور انکے سوالات کے جوابات بھی دئیے گئے جبکہ ریجنل منیجر سید سعید حسن شاہ نے کسانوں کو سرسبز کی کھادوں کی بروقت اور بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا سیمینار میں کسان اتحاد کے راہنماﺅں چوہدری علی اکبر،مثالی کاشتکار ثاقب خاں سلدیرا سمیت دیگر کاشتکاروں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے