سائلین کے مال و اشتمال کے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔چوہدری احسان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید )تحصیلدار چوہدری احسان الحق نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید محمد آصف حسین کی ہدایت پر سائلین کے مال و اشتمال کے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز اپنے آفس میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وہ اپنے ابتدائی دور میں بطور نائب تحصیلدار بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور سائلین کے مسائل سے بھی آگاہ ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے انہوں نے دفتر کے عملہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اس موقع پر صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید،سابق صدر اصغر علی جاوید کامریڈ اور ممبر سمیع اللہ جٹ نے انہیں تعیناتی اور چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے پھول پیش کئے اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع حکیم مبشر اسحاق اور دیگر بھی موجود تھے۔