ملک میں یوگا کا بڑھتا ہوا رجحان ایک صحت بند پاکستان کی بنیاد بنے گا۔ریاض کھوکھر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان یوگا کونسل کے پیٹرن انچیف یوگی ریاض کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک میں یوگا کا بڑھتا ہوا رجحان ایک صحت بند پاکستان کی بنیاد بنے گا،ہمارا عزم پاکستان کو بیماریوں سے پاک ایک صحت مند ملک بنانا ہے بجٹ میں حکومت صحت کیلئے جو خطیر رقم مختص کرتی ہے اسکا صرف 10 فیصد یوگا سمیت دیگر صحت مند سرگرمیوں کیلئے رکھ دے تو ہم دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ ایک سال کے بعد ملک میں بیماریوں کی شرح میں 50 فیصد کمی آ جائے گی یوگا سے ناصرف انسان صحت مند رہتا ہے بلکہ وہ خود کو ایک نوجوان تصور کرنے لگتا ہے حکومت ہسپتالوں اور ادویات پر رقم خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ یوگا کی سرپرستی کرتے ہوئے اس تعلیمی اداروں اور عام پبلک مقامات پر کلبوں کی صورت میں قائم کرے جس کیلئے پاکستان یوگا کونسل یوگا ٹیچرز بھی فراہم کرے گی حکومت کو چاہیئے وہ اس قومی مفاد پر فوری اقدامات اٹھائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوگا کلب بورے والا کے مارننگ سیشن میں مینگو پارٹی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوگا ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان اور کلب کے سینکڑوں ممبران بھی موجود تھے۔