ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین نے بورے والا میں کسان سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کپاس کی کاشت کے فروغ اور بہتر پیداوار کے حصول کیلئے کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں کسانوں کی راہنمائی کیلئے کسان سہولت سینٹرز نے کام شروع کر دیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورے والا مارکیٹ کمیٹی کے دفتر میں قائم کسان سہولت سینٹر کا دورہ اور کسانوں کیلئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ کسان سہولت سینٹر پر معیاری زرعی ادویات کنٹرول ریٹ پر دستیاب ہیں کسانوں کو فصل کی صورتحال کے مطابق کھاد بیج زرعی ادویات،پانی کے استعمال اور نقصان دہ کیڑوں کے انسداد بارے ماہرین زراعت مفید معلومات دینے کیلئے موجود ہیں ان اقدامات کا مقصد کپاس کی کاشت کو فروغ دیکر ملکی معیشت کو استحکام دینا ہے یہ سینٹرز صلی منڈیوں میں مارکیٹ کمیٹی کے دفاتر میں قائم ہیں جہاں کسانوں کی رسائی بھی آسان ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسان کپاس سمیت دیگر فصلوں بارے راہنمائی اور مشاورت کیلئے ان سینٹرز پر رابطہ کریں جہاں معیاری زرعی ادویات کنٹرول ریٹ پر دستیاب ہیں اور ماہرین زراعت سپرے کے اوقات طریقہ کار اور دوا کی مقدار بارے معلومات کی فراہمی کیلئے موجود ہیں حکومتی اقدامات کا مقصد زراعت کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔