حکومت نے ہمیشہ کسانوں کو دھوکا دیا ہے۔ملک ذوالفقار اعوان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار حسین اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمیشہ کسانوں کو دھوکا دیا ہے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پر عملدرآمد اور نہ ہی کوئی واضح اعلان کیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز کسان اتحاد کے مرکزی آفس میں کسانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس میں ان کا کمیشن کھانے کا ذریعہ ہو اس کا اعلان کر دیا جاتا ہے حکومت نے نہ ہی ایف پی اے اور نہ ہی دیگر ٹیکسز ختم کرنے کا اعلان کیا ہے نہ ہی ون ریٹ،ون یونٹ کا اعلان،ٹریکٹر پر سبسڈی،کھادوں کی قیمتوں میں کمی اور نہ ہی شوگر ملوں سے کسانوں کے بقایاجات کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل حل نہ کئے تو اس سے ملک زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ملک صرف زراعت کی وجہ سے ڈیفالٹ ہونے سے بچا ہؤا ہے پولیس سوشل میڈیا پر کام کر رہی ہے کسان اور مزدور پولیس رویہ سے نالاں ہے چند کرپٹ اہلکار دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کر کے ان کو کیفرِ کردار تک پہنچانا پولیس کی ذمہ داری ہے اجلاس سے محبوب منہاس،چوہدری اصغر ابرار،ریاض کھوکھر،بابا لطیف،فوجی سلیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔