ملتان بورڈ میٹرک امتحانات کے پیپر مارکنگ عملہ کو معاوضہ نہ مل سکا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ملتان بورڈ میٹرک امتحانات کے پیپر مارکنگ عملہ کو ایک سال سے معاوضہ نہ مل سکا،ملتان بورڈ حکام کی مبینہ غفلت اور سستی کی وجہ سے ڈیوٹیاں دینے والے سینکڑوں ملازمین معاوضوں سے محروم،چیئرمین بورڈ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ملتان بورڈ کے زیر اہتمام گزشتہ سال منعقد ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے بعد پیپر مارکنگ کرنے والے اساتذہ اور دیگر عملہ کو رزلٹ آنے کے فوری بعد انکے معاوضوں کی ادائیگی کردی جاتی تھی لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود بورے والا سمیت پورے ملتان بورڈ کی پیپر مارکنگ والے سینکڑوں اساتذہ اور دیگر عملہ کو ابھی تک انکے معاوضہ جات کے چیک جاری نہیں کئے گئے جس سے ڈیوٹی دینے والے سینکڑوں اساتذہ اور دیگر امتحانی عملہ نے چیئرمین بورڈ سے معاوضوں کے چیک فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔