پی ڈی ایم حکومتی سرپرستی میں سپریم کورٹ پر حملہ آور ہے۔پی ٹی آئی راہنما

بورے والا(اپڈیٹس نیوز)پی ٹی آئی کے امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد نثار ڈوگر،سٹی صدر ملک فاروق احمد اعوان اور تحصیل جنرل سیکرٹری محمد رمضان جٹ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومتی سرپرستی میں سپریم کورٹ پر حملہ آور ہے پاکستانی تاریخ کی بدترین انتقامی حکومت نے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو ریاستی جبر اور ظلم و بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے پورے ملک کو مقبوضہ کشمیر جیسی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے عدلیہ پر حملے ن لیگ اور انکے حواریوں کی تاریخ ہے اپنی مرضی کے فیصلے حاصل کرنے کیلئے جس طرح سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا ہے اس سے ملک میں جنگل کے قانون کا رستہ ہموار کیا جا رہا ہے ملکی سالمیت کو داو پر لگا کر ایک منظم سازش کے تحت پاکستانی عوام اور فوج کو آمنے سامنے لاکھڑا کیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔