بین الاضلاعی منشیات فروش گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی افیون برآمد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،بین الاضلاعی منشیات فروش گرفتار لاکھوں روپے مالیت کی افیون برآمد،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی عمر فاروق کی سرپرستی میں ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ ملک احمد کامران کی قیادت میں سب انسپکٹر سوہنے خان نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی ڈرگ ڈیلر سلیم خان جو کہ اٹک سے کار پر فتح شاہ اور دیگر علاقوں میں منشیات فروخت کرنے کیلئے آ رہا تھا کو روک کر چیک کیا تو اس کی کار جی ایل آئی سے بھاری مقدار میں 8 ہزار گرام افیون برآمد کر کے اسے حوالات میں بند کر دیا چرس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان سکھیرا نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھول رہے ہیں اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے وہاڑی پولیس پرعزم ہے انہوں نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔