عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج،100 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج،پولیس پر پتھراو اور فائرنگ سے ایک نوجوان کے زخمی ہونے کے واقعہ پر 100 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج،بورے والا سمیت ضلع بھر سے 41 عہدیداران و کارکنان گرفتار،تمام اہم راہنماء روپوش،پولیس کے پی ٹی آئی اہم راہنماوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری،پولیس کا شہر میں فلیگ مارچ،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف گزشتہ روز پولیس اور کارکنان کے مابین جھڑپ میں پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراو اور فائرنگ کے دوران ایک نوجوان کے زخمی ہونے کے واقعہ کے بعد پولیس تھانہ ماڈل ٹاون نے ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون کی مدعیت میں 100 سے زائد افراد کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولیس کی جانب سے بورے والا سمیت ضلع بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنان و اہم راہنماوں کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اس دوران ضلع بھر سے 41 عہدیدار و کارکنان کو گرفتار کرکے نظر بند کردیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے تمام اہم عہدیداران و راہنماء گھروں سے روپوش ہوگئے کوئی اہم گرفتاری عمل میں نہ آسکی ڈی ایس پی محمد عمر فاروق کی قیادت میں پولیس اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں نے شہر میں فلیگ مارچ بھی کیا پولیس کے فلیگ مارچ کے باعث پی ٹی آئی کی طرف سے لاری اڈا پر دی گئی احتجاجی مظاہرے کی کال کارکنان وہاں نہ پہنچے۔