ڈاکو دن دہاڑے بارونق بازار سے شہری سے 9 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈاکو دن دہاڑے بارونق بازار سے شہری سے 9 لاکھ روپے لوٹ کر فرار،فائرنگ سے شہری زخمی،تفصیلات کے مطابق شہری عبدالرافع سکنہ فائن سٹی اپنی کار پر مرکز قومی بچت وہاڑی بازار علامہ اقبال روڈ پر رقم جمع کروانے کیلئے آیا تو گاڑی سے باہر نکلتے ہی عقب سے آنے والے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کر دی اور اس کے ہاتھ سے رقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے فائرنگ سے عبدالرافع شدید زخمی ہو گیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔