ایڈیشنل کمشنر چوہدری فرحان ستار کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا کا ایک اور اعزاز،معروف بزنس مین چوہدری عبدالستار دانیوالیہ کے بیٹے اور انکم ٹیکس قانون دان چوہدری عمران ستار دانیوالیہ کے بھائی چوہدری فرحان ستار ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو (FBR) کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی جس پر مقامی سیاسی و سماجی شخصیات اور تمام بورے والیئنز کی طرف سے انکو مبارک باد دی گئی۔