وائرلیس کانسٹیبل دوران ایکسڈنٹ جاں بحق،پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

وہاڑی(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پولیس وائرلیس کنسٹیبل دوران روڈ ایکسڈنٹ ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا جس کا نمازجنازہ پولیس لائنز وہاڑی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دیا گیا،نمازجنازہ میں ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان سمیت پولیس افسران اور شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے کی طرف سے مرحوم کو سلامی بھی پیش کی گئی ڈی پی او نے انچارج ویلفئیر کو تمام مراعات اور ویلفیئر گرانٹس کے کیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات کیں ڈی پی او عیسیٰ خان نے مرحوم کے بیٹوں کے سر پر دست شفت رکھا اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کے ایک بچے کو فیملی کلیم پر بھرتی کیا جا سکتا ہے غم کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں کسی موقع پر تنہاء نہیں چھوڑیں گے یاد رہے کہ مرحوم کنسٹیبل لالہ امتیاز گزشتہ رات ڈیوٹی پر آتے ہوئے ٹریفک حادثہ کا شکار ہو گئے تھے۔