نیشنل سیونگ سنٹر کے این ایس او ناصر جمیل کے اعزاز میں الوداعی تقریب

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل سیونگ سنٹر ملتان سجاد احمد نے کہا ہے کہ مدت ملازمت باعزت طریقے سے مکمل ہونا ہی ان کا اثاثہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز نیشنل سیونگ سنٹر بورے والا کے این ایس او ناصر جمیل کی ریٹائرمنٹ اور ان کی جگہ راؤ نوید احمد این سی او تعینات ہونے پر ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے موقع پر مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد اسحاق،فراز احمد،محمد ظفر،راجہ بشارت احمد،وقاص احمد،سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے صاحبزادے چوہدری محمد عاطف آرائیں اور دیگر بھی موجود تھے۔