تحریک لبیک راہنما سید سلیم حسین شاہ نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

بورے والا(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک پاکستان کے راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 230 سید سلیم حسین شاہ نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا،ان کی قیادت میں ایک بڑی ریلی جس میں گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی ان کی رہائش گاہ چشتیاں روڈ سے شروع ہو کر برصغیر پاک و ہند کی پہلی درگاہ بابا حاجی شیر مشائخ چاولی کے مزار دیوان صاحب پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کے بعد اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ریلی کے شرکاء کا جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں پارٹی کے ترانوں پر کارکنوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی سید سلیم حسین شاہ نے کہا کہ وہ ریلی میں شامل تمام شرکاء کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں اپنی مصروفیات کو چھوڑ کر شامل ہوئے۔