جشن بہاراں فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں الخالد کلب کی جیت

بورے والا(سپورٹس ڈیسک)جشن بہاراں یوم پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں الخالد فٹ بال کلب نے راجپوت فٹ بال کلب کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،تفصیلات کے مطابق کے مطابق الفتح فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جشن بہاراں یوم پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ گورنمنٹ کالج کی باہر والی گراؤنڈ میں راجپوت فٹ بال کلب اور الخالد فٹ بال کلب کے مابین کھیلا گیا جو مقررہ وقت پر ایک ایک گول سے برابر رہا میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس پر الخالد فٹ بال کلب نے تین کے مقابلہ میں چار گول سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا اس میچ کے مہمانان خصوصی ڈپٹی جنرل سیکریٹری پنجاب علماء مشائخ ونگ مسلم لیگ(ن) حافظ رضوان عابد آرائیں،سابق کونسلر چوہدری عمران غفور،صوبائی رابطہ سیکرٹری علماء مشائخ ونگ مسلم لیگ(ن) محمد اسلم جمال تھے اس موقع پر سابق سیکرٹری ڈی ایف اے وہاڑی اصغر علی جاوید،ملک فیاض مالک اعوان ایڈووکیٹ،چوہدری بشیر احمد پنجاب پولیس،قاضی محمد یعقوب ننھا،رانا حسن،عبداللطیف ڈوگر فوجی،ندیم منظور گجر،دلدار خان بلا،پنوں ڈوگر،شاہد اقبال اور دیگر نمائندہ شہری بھی موجود تھے۔