کسان پیکیج کے خاتمہ اور مہنگائی کے خلاف چوہدری انور گروپ کا احتجاجی مظاہرہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کسان پیکیج کے خاتمہ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،کھاد کی بلیک میں فروخت کے خلاف کسان سڑکوں پر آ گئے،مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی،پاکستان کسان اتحاد(چوہدری انور گروپ) کے تحصیل صدر چوہدری اجمل اعجازچٹھہ کی قیادت میں کسان ریلیف پیکیج ختم کئے جانے،بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور کھاد کی بلیک میں فروخت کے خلاف ٹریکٹر ٹرالیوں پر سوار کسانوں نے احتجاجی ریلی نکالی جس میں ضلعی صدر پاکستان کسان اتحاد چوہدری افتخار احمد ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری بار راحیلہ منور،سابق سیکرٹری بار شہباز الرحمان بھٹہ آور دیگر کسان راہنماوں نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری افتخار احمد،اجمل اعجاز چھٹہ،راحیلہ منور اور دیگر مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام دشمن ثابت ہو چکی ہے آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پوری قوم کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے کسانوں کا پیکیج ختم کر دیا گیا ہے کھاد کنٹرول ریٹ پر نہیں ملتی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ،آٹے کے حصول کیلئے غریب دھکے کھا رہا ہے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ملک پر ایک مافیا قابض ہے ہم اس مافیا کے خلاف احتجاج کا ہر رستہ اختیار کریں گے۔