پنجاب حکومت کی ہدایت پر”صفائی نصف ایمان ہے” مہم جاری ہے۔امتیاز احمد جوئیہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی امتیاز احمد جوئیہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر”صفائی نصف ایمان ہے” مہم جاری ہے جس کے تحت شہر کے تمام علاقوں سے صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور نکاسی آب سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں جس میں میونسپل کمیٹی کا تمام عملہ سینٹری اور مشینری فیلڈ میں کام کر رہی ہے شہر کو صاف ستھرا رکھنا جہاں اداروں کی ذمہ داری ہے وہاں شہریوں اور سول سوسائٹی کو بھی ان کے ساتھ ملکر اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے تا کہ حکومت کی اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے “صفائی نصف ایمان” کے حوالہ سے کی گئی واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا واک سے سول سوسائٹی کے سٹیک ہولڈر حافظ جنید احمد نے بھی خطاب کیا جبکہ اس ریلی میں میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر حافظ محمد وسیم،ایم او آر غلام جیلانی لنگڑیال،سپرٹنڈنٹ ماجد یوسف بھٹی،صدر انجمن تاجران کے عیدیداران محمد عاطف چوہدری،شیخ عمران عزیز اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔