آئندہ الیکشن میں ہر گاوں اور شہر سے پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکالیں گے۔خالد چوہان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے زیر اہتمام سی بلاک میں پارٹی عہدیداران،راہنماوں و کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت شیخ شہباز محمود نے کی جبکہ اس مشاورتی اجلاس میں سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری خالد محمود چوہان،جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی جنوبی پنجاب ملک فاروق احمد اعوان،تحصیل صدر غلام مصطفی بھٹی،تحصیل جنرل سیکرٹری محمد رمضان جٹ،صدر اقلیتی ونگ افتخار مٹھو بھٹی،صدر یوتھ ونگ حمزہ بٹ،جنرل سیکرٹری مرزا امجد نعیم،تحصیل کنوینئر آئی ایس ایف چوہدری عثمان جٹ،سٹی کنوینئر آئی ایس ایف رانا محسن منہاس،زوہیب حسن بھٹی،چوہدری خالد محمود راٹھ،عبدالروف چوہدری،محمد ارشد سعید اور دیگر راہنماء بھی موجود تھے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خالد محمود چوہان،ملک فاروق اعوان،غلام مصطفی بھٹی،شیخ شہباز محمود،ملک صابر اعوان،چوہدری عثمان جٹ اور دیگر نے کہا کہ حکومت الیکشن کروانے سے راہ فرار اختیار کر رہی تھی لیکن عمران خان انہیں گھسیٹ کر الیکشن کی طرف لے آئے ہیں آئندہ الیکشن پی ڈی ایم کی سیاسی موت ثابت ہو گا عمران خان جس کو ٹکٹ دیں گے پارٹی ورکرز اسی کو ووٹ اور سپورٹ کریں گے پی ٹی آئی ورکرز اور قوم کو جس چیز کا انتظار تھا وہ صدر عارف علوی نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر کے قومی امنگوں کی ترجمانی کی ہے آئندہ الیکشن منظم انداز میں گلی محلے اور گاوں کی سطح پر متحرک نوجوانوں کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ہر گلی،وارڈ،گاوں اور شہر سے پی ڈی ایم کے سیاسی جنازے نکلیں گے۔