سیاچن گلیشئر میں شہید ہونے والے لائنس نائیک محسن جاوید کا جسد خاکی سپرد خاک

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سیاچن گلیشئر میں جام شہادت نوش کرنے والے لائنس نائیک محسن جاوید کا جسد خاکی سپرد خاک کر دیا گیا،گریژن کمانڈر میلسی نے شہید کے قبر پر پھول رکھے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیاچن گلیشیئر سکردو میں دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے بورے والا کے سپوت لائنس نائیک محسن جاوید کا جسد خاکی انکے آبائی گاوں 225 ای بی پہنچا جہاں شہید کو اس کے آبائی قبرستان میں پورے فوج اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا شہید کی نمازجنازہ میں گریژن کمانڈر میلسی برگیڈیئر معراج الدین کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی اور ڈی ایس پی عمر فاروق سمیت دیگر افسران اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی برگیڈیئر معراج الدین کی زیر قیادت پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر پھول رکھے اور گارڈ آف آنر پیش کرتے ہوئے دعا مغفرت کی۔