پاکستان میں پہلی فیفا ای نیشن سیریز کا کوالیفائینگ راونڈ رواں ماہ میں شروع ہو گا۔حسن نعمان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ویٹرن فیفا ای ورلڈ کپ،ای اے ایڈمن اور مسلم ایف سی آفیشل ای سپورٹ انٹرنیشنل پلیئرحسن نعمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی فیفا ای نیشن سیریز کا کوالیفائینگ راونڈ رواں ماہ میں شروع ہو گا پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اس حوالہ سے حتمی فیصلہ کر کے فیفا کو آگاہ کر دیا ہے اس سیریز میں ملک بھر کے 200 سے زائد ای پلیئر حصہ لیں گے جن میں سے 4 ای پلیئرز پر مشتمل ایک قومی سکواڈ تشکیل دیا جائے گا حسن نعمان نے “بورے والا اپڈیٹس نیوز” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلہ میں انکی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذمہ داران سے میٹنگ ہو چکی ہے جس میں فیڈریشن نے سیریز کے انعقاد کیلئے انکی خدمات بطور آرگنائزر حاصل کر لی ہیں فیفا ای نیشن سیریز کا کوالیفائی راونڈ پہلی بار پاکستان میں منعقد ہو رہا ہے جس کا مقصد انٹرنیٹ پر منعقد ہونے والے فیفا ای ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ تشکیل دینا اور ملک میں ای فٹبال کو فروغ دینا ہے اس سیریز پر اٹھنے والے تمام تر اخراجات کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فیفا کو خط لکھ دیا ہے فنڈز کی منظوری ہوتے ہی اس سیریز کا آغاز ہو جائے گا۔