الیکشن کراﺅ ملک بچاﺅ اور مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی امیدوار اکبر علی بھٹی کی زیر قیادت تاریخی ریلی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)”الیکشن کراﺅ ملک بچاﺅ اور مہنگائی” کے خلاف پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی،امیدوار صوبائی اسمبلی اکبر علی بھٹی کی زیر قیادت تاریخی ریلی،ریلی کے باعث شہر میں ٹریفک جام،ریلی کے شرکاءپر جگہ جگہ گل پاشی،پورے شہر میں پارٹی ترانوں کی گونج،حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے راہنماءامیدوار صوبائی اسمبلی اکبر علی بھٹی کی زیر قیادت “الیکشن کراﺅ ملک بچاﺅ اور مہنگائی” کے خلاف احتجاجی ریلی انکے دفتر واقع چیچہ وطنی روڈ سے نکالی گئی جس میں سابق ایم این اے چوہدری اصغر علی جٹ،انصاف یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے صدر حمزہ بٹ اور جنرل سیکرٹری مرزا محمد امجد،انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے تحصیل کوآرڈینٹر چوہدری عثمان جٹ کی قیادت میں درجنوں موٹر سائیکل سواروں کی ریلیاں مرکزی ریلی میں شامل ہوئیں پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان کی گاڑیوں،موٹر سائیکلوں اور پیدل سوار نوجوانوں کی تاریخی ریلی لاری اڈا،عارف بازار،گول چوک،وہاڑی بازار اور چونگی نمبر5 پر آ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں سٹی جنرل سیکرٹری سردار راشد عظیم،مولانا عمران صدیقی،چوہدری سعید احمد گجر،محمد یونس بھٹی،کامران شاہد،شہباز بھٹی اور دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکبر علی بھٹی،سابق ایم این اے چوہدری اصغر علی جٹ اور دیگر راہنماﺅں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اب آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک کر عوام کو مہنگائی سے زندہ درگور کرنے پر اتر آئی ہے چوروں اور ڈاکوﺅں کی مسلط کردہ حکومت کو اب عوام کے غیض و غضب سے کوئی نہیں بچا پائے گا یہ چند دنوں کے مہمان ہیں اور الیکشن کے ذریعے عوام کی منتخب حکومت عمران خان کی قیادت میں جلد اس ملک کی قیادت کرے گی ان ظالم لٹیروں نے عام آدمی کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے اب وہ آئی ایم ایف کے ایجنڈے کے تحت 23 کروڑ عوام کا معاشی قتل کرنا چاہتی ہے جسے پاکستانی عوام کبھی نہیں ہونے دیں گے۔







