منشیات فروش کی فائرنگ،ایک شخص قتل جبکہ 8 افراد شدید زخمی

بورے والا(نمائندہ خصوصی)منشیات فروش کی مخبری کرنے کی رنجش پر منشیات فروش نے ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے کھوکھر اور ڈوگر برادری کے ایک شخص کو قتل جبکہ 8 افراد کو شدید زخمی کر دیا،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی 445 ای بی کے رہائشی ساجد ولد فلک شیر اور ضیاء ڈوگر نامی شخص نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے اسی آبادی کے اصغر علی کو قتل اور آٹھ افراد شہزاد ولد عبدالحمید،محمد علی ولد نصیر احمد،حنا دختر بشیر احمد،ابرار ڈوگر،خضر حیات لنگڑیال،ابرار لنگڑیال اور ساجد کھوکھر کو شدید زخمی کر دیا زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ ملزم ساجد ملک کو یہ رنج تھا کہ مقتول نے پولیس کو اسکے خلاف منشیات فروشی کی مخبری کی تھی جس کا اسے رنج تھا تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔