بورے والا شہر نے جو محبت اور پیار دیا ہے وہ میری زندگی کا قیمتی اثاثہ ہے۔عادل عمر وڑائچ

بورے والا(اآفتاب نذیر سے)سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین کی جانب سے ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عادل عمر وڑائچ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں،سابق ایم پی اے خالد محمود ڈوگر،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بھٹی،معروف صنعتکار شیخ معیز احمد،صدر بار ہمایوں شکیل چیمہ،جنرل سیکرٹری بار راحیلہ منور،کنوینیرسول سوسائٹی عبدالروف چوہدری،صدر پی ایم اے ڈاکٹر سجاد ڈھلوں،جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹر محمد آصف،صدر انجمن آڑھتیاں چوہدری احتشام داود،سید زاہد حسین مشہدی،سابق صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس محمد غضنفر،مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری شیخ عابد فاروق،عثمان جمیل بھٹی،ڈائریکٹر مریم گرلز کالج پروفیسر جاوید اقبال،سید سجاد حسین بخاری گلوبل یوتھ آرگنائزیشن،عہدیداران و ممبران پریس کلب بورےوالا،صدر سبزی منڈی حاجی عاشق علی،سابق صدور بار چوہدری صدیق،میاں افتخار صابر،سی ای او العزیز موبائلز عدنان گجر،صدر موبائل یونیں ظہیر گجر،چوہدری رفعت طاہر و دیگر معززین نے شرکت کی مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عادل عمر وڑائچ کے بطور ایڈمنسٹریٹر و اسسٹنٹ کمشنر کام کو سراہا اور ان کییے نیک خواہشات کا اظہار کیا سابق اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بورے والا میں بطور اسسٹنٹ کمشنر قلیل تعیناتی انکی زندگی کے خوبصورت ترین دن ہیں اس دوران بورے والا کے تمام سٹیک ہولڈرز اور شہریوں نے مسائل کے حل کیئے بھر پور تعاون کیا اس شہر نے جو محبت اور پیار دیا ہے وہ میری زندگی کا قیمتی اثاثہ ہے مثبت سوچ کے ساتھ جو بھی سوسائٹی اپنا کردار ادا کرتی ہے اسکے دیرپا اور مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔