بزدلانہ انتقامی کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ملک فاروق اعوان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی ساوتھ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق احمد اعوان نے گزشتہ شب زمان پارک کے باہر کارکنوں کے ساتھ گزاری،ہمارے حوصلے چٹان کی طرح ہیں،بزدلانہ انتقامی کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں،ملک فاروق اعوان،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ساوتھ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق احمد اعوان ایڈووکیٹ نے گزشتہ شب پارٹی چیئرمین عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے زمان پارک کے باہر لگے کارکنان کے کیمپوں کا دورہ کیا اور رات کارکنان کے ساتھ گزاری اس موقع پر ملک فاروق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے موجودہ فاشسٹ حکومت نے اگر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس کا انجام بھیانک ہو گا حکومت کی بدترین انتقامی کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں پی ٹی آئی کارکنان نے خوف کے بت توڑ دیئے ہیں اور عمران خان کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کیلئے تیار ہیں حکومت ملک میں امن چاہتی ہے تو ایسی غلطی سے باز رہے گرفتاریوں اور مقدمات سے کارکنان کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے پی ٹی آئی اب ایک انقلابی جماعت بن چکی ہے اور ملک سے امپورٹد حکومت کے خاتمہ کیلئے انقلاب آ کر رہے تھے حکومت نے معاشی طور پر ملک کے غریب اور متوسط طبقے کا جنازہ نکال دیا ہے کروڑوں پاکستانیوں کی بددعائیں اس حکومت کو لے ڈوبیں گی وکلاء،سیاسی راہنماوں اور کارکنان کی گرفتاریوں سے عوام دشمن حکومت سے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے حکومت ٹکراو کی پالیسی پر گامزن ہے جو ملکی سالمیت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔