شجاعت علی خاں قوال (مندراں والے) کا پہلا قصیدہ ” کعبے وچ مولا علی آ گئے” ریلیز

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ملک کے معروف قوال شجاعت علی خاں(مندراں والے) کا پہلا قصیدہ “کعبے وچ مولا علی آ گئے” ریلیز ہو گیا یہ قصیدہ مولا علی علیہ السلام کی ولادت کے حوالہ سے ریکارڈ کیا گیا ہے جسے عوام نے بہت پسند کیا ہے عظیم پروڈکشن کی جانب سے ریلیز کئے گئے اس منفرد قصیدہ کو ملک کے آرٹسٹوں نے بھی بہت سراہا ہے شجاعت علی خاں کا کہنا ہے کہ انہوں نے موسیقی کی دنیا میں اپنی نوعیت کا یہ منفرد قصیدہ پیش کیا ہے جس کی موسیقی انہوں نے خود ترتیب دی ہے اور وہ قوالی سے ہٹ کر ایسی موسیقی ترتیب دیتے رہیں گے۔