چارہ کاٹنے والی مشین میں “چادر” الجھنے سے 60سالہ شخص کا سر تن سے جدا کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چارہ کاٹنے والی مشین میں “چادر” الجھنے سے تیز دھار بلیڈ نے 60سالہ شخص کا سر تن سے جدا کر دیا، تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی مرضی پورہ مدینہ کالونی کا رہائشی ابراہیم معصوم شاہ روڈ پر واقع اپنے حویلی میں چارہ مشین پر مویشیوں کیلئے چارہ کاٹنے میں مصروف تھا کہ اچانک اسکی “چادر ” چارہ مشین میں پھنس گئی جس سے اسکا سر چارہ کاٹنے والے تیز دھار بلیڈ کی زد میں آ کر تن سے جدا ہو گیا 60 سالہ ابراہیم کی نعش ریسکیو 1122 نے اسکے ورثاء کے حوالے کر دی۔