سردار خالد نثار ڈوگر کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی کے راہنماء سابق ٹکٹ ہولڈر سردار خالد نثار ڈوگر کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات،ملاقات میں عمران خان نے فوری الیکشن کیلئے تیاری کرنے کی ہدایت کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا،بحرانوں کا واحد شفاف الیکشن ہے یہ حکومت آکشن کے ذریعے آئی ہے الیکشن کے ذریعے نہیں،جب تک پاکستان میں الیکشن نہیں ہوتے نہ اندر سے کوئی سرمایہ کار، کاروباری شخصیت ان پر اعتماد رکھتا ہے اور نہ ہی باہر سے کوئی ان پر اعتماد رکھتا ہے ہم ایک دلدل میں ڈوبتے جا رہے ہیں ہمیں یہ خطرہ ہے کہ جس طرح ہماری معیشت گر رہی ہے ہمارے چار ارب ڈالر کے ذخائر رہ گئے ہیں بندرگاہ پر چار ارب کی چیزیں پڑی ہیں جو اٹھا نہیں رہے چیزیں مہنگی ہو رہی ہیں،بے روزگاری اور فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں سری لنکا جیسی صورتحال سے بچانے کیلئے حل ایک ہی ہے فری اینڈ فیئر الیکشن اس وجہ سے ہم نے اپنی دو حکومتیں گرائی ہیں۔
