فوری انتخابات ہی ملک کو بچانے کا واحد حل ہے۔چوہدری ارشاد احمد آرائیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان تحریک انصاف بورے والا کے اسٹیک ہولڈرز اور کارکنان کی جانب سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کے مطابق “الیکشن کراو ملک بچاو” ریلی نکالی گئی جو پی ٹی آئی راہنما و سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے دفتر سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے اڈہ کوارٹر پر جا کر اختتام پزیر ہوئی جس کی قیادت سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں اور پی ٹی آئی راہنما چوہدری عثمان وڑائچ کے صاحبزادے چوہدری وقار احمد وڑائچ نے کی ریلی کے شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد آرائیں نے کہا کہ فوری انتخابات ہی ملک کو بچانے کا واحد حل ہے اگر آج انتخابات ہوتے ہیں تو پاکستان تحریک انصاف وفاق اور پنجاب میں دو تہائی اکثریت سے کامیان ہو کر حکومت بنائے گی انکا مزید کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کو حکومت میں آنے کے بعد پانچ سال پورے کرنے دیئے جائیں تو عمران خان کی قیادت میں ملکی معیسشیت کا پہیہ پھر سے اپنی پٹری پر چلنے لگے گا اور غریب آدمی کے حالات پھر سے بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے آج کی ریلی کا مقصد مہنگائی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانا ہے اور ملک کو بچانا ہے تو فوری انتخابات کروانا ہونگے ریلی میں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر ضلع وہاڑی چوہدری عمران ارشاد آرائیں،ضلعی سیکرٹری اطلاعات راو محمد علی،نائب صدر تحصیل بورے والا چوہدری نعیم،چوہدری محمد اکرم،چوہدری نعیم سندھو،کامران شاہد و دیگر سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔
