نشے کے عادی دو افراد کی نعشیں برآمد،دونوں نعشیں ہسپتال منتقل

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نشے کے عادی دو افراد کی نعشیں برآمد،ایک نعش آگ سے جھلستی ہوئی کوڑے کے ڈھیر سے ملی،دونوں نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،شناخت نہ ہو سکی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کی دیوار کے ساتھ کوڑے کے ڈھیر پر ایک نامعلوم شخص کی آگ میں جھلستی ہوئی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر ریسکیو 1122 کے عملہ میں پولیس کی موجودگی میں آگ سے جھلستی ہوئی نامعلوم شخص کی ناقابل شناخت نعش اٹھا کر ہسپتال منتقل کر دی ہسپتال ذرائع کے مطابق نعش نشے کے عادی شخص کی معلوم ہوتی ہے جبکہ چیچہ وطنی روڈ پر بھی تھانہ سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر نشے کے عادی ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر کے ہسپتال منتقل کر دی جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی پولیس مصروف تفتیش ہے۔