عمران خان کی آڈیوز اور ویڈیوز غلط ہیں تو وہ انکو لیکر عدالت جائے۔حافظ محمد امجد

بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) علماء مشائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ قائم کرنے کے دعویدار کی شرمناک آڈیو ویڈیو لیکس سامنے آنے پر پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں چار سال تک اس ملک پر مسلط رہنے والے عمران خان نے قوم کے بچے بچے کو جس بدتہذیبی کا سبق دیا ہے اس نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے اگر عمران خان کی آڈیوز اور ویڈیوز غلط ہیں تو وہ انکو لیکر عدالت جائے اسکی فرانزک کروائے تا کہ قوم کو صحیح اور غلط کا پتہ چل سکے قوم کے نوجوانوں کو مدینہ کی ریاست کے نام پر گمراہ کرنے والا ایسا بدکردار شخص ہم پر مسلط رہا جس کا چہرہ اب 22 کروڑ عوام کے سامنے کھل کر آ گیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب بورے والا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علماء مشائخ ونگ پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمود رضوان عابد،صوبائی رابطہ سیکرٹری رانا محمد اسلم جمال اور ضلعی صدر وہاڑی چوہدری اطہر غفور آرائیں بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پرویز الہی اس وقت ایک جوڈیشل وزیر اعلی ہیں وہ ایوان میں اپنا اعتماد کھو چکے ہیں اسی لئے وہ اعتماد کا ووٹ لینے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں لیکن آئین کے مطابق انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا پنجاب میں پی ڈی ایم کے پاس اکثریت ہے جو وقت آنے پر ثابت بھی کریں گے ملک کی موجودہ بدتر معاشی صورتحال کے ذمہ دار عمران خان ہیں جو ملک کو اس دلدل میں دھکیل کر گئے ہیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی صلاحیت سے ملکی معیشت کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے اور آئندہ بھی پی ڈی ایم میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملکی کو اس معاشی بھنور سے نکالنے میں کامیاب ہو گی۔