اسوقت ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔اکبر علی بھٹی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی کے راہنماء و امیدوار صوبائی اسمبلی اکبر علی بھٹی نے کہا ہے کہ اسوقت ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے کھربوں روپے کے کاروبار تباہ ہونے کے علاوہ فیکٹریاں بند ہونے سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں آئندہ آنے والے دنوں میں ملک کو ایک خوفناک معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا،اقتدار سے چمٹی امپورٹڈ حکومت اپنا اقتدار بچانے کیلئے ملک کو معاشی تباہی سے دوچار کر رہے ہیں عمران خان کا فوری الیکشن کا مطالبہ ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے حکومت انتخابات اس لئے نہیں کروانا چاہتی کیونکہ انکو اپنی بدترین شکست واضح نظر آ رہی ہے میڈیا پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ پوری قوم کو حقائق سے آگاہ کرے تا کہ ملک کو اس بحرانی کیفیت سے نکالنے میں مدد مل سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر راہنماء چوہدری اعجاز اسلم،محمد یونس بھٹی،چوہدری سعید احمد گجر،وزیر علی بھٹی،محمد رضوان بھٹی،جاوید اقبال بھٹی اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔