بورے والا کی بیٹی کا اعزاز،ایف سی پی ایس کے امتحان میں سعدیہ ہدایت نے کامیابی حاصل کر لی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دی سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن کا ایک اور اعزاز،شعبہ نفسیاتی امراض نشتر میڈیکل یونیورسٹی “ایف سی پی ایس” کے امتحانات میں بورے والا کی ہونہار بیٹی سعدیہ ہدایت نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتحان پاس کر لیا،تفصیلات کے مطابق بورے والا کی میڈیکل کی ہونہار طالبہ سعدیہ ہدایت نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں “ایف سی پی ایس” کے ہونے والے حالیہ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی ان کے علاوہ دو اور ڈاکٹرز بھی کامیاب ہوئے ہیں سعدیہ ہدایت امریکہ میں مقیم معروف کاروباری شخصیت ہدایت قمر کی صاحبزادی ہیں سعدیہ ہدایت کی اس شاندار کامیابی حاصل کرنے پر سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ ممبران اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سید ساجد مہدی سلیم شاہ،سردار خالد محمود ڈوگر ایڈووکیٹ،چوہدری محمد یوسف کی کسیلیہ،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمود اختر گھمن،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری محمد عاشق آرائیں،سابق امیدوار قومی اسمبلی محترمہ عائشہ نذیر جٹ،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ،صدر مرکزی انجمن تاجران چاچا محمد اسلم اور دیگر نمائندہ شخصیات نے انہیں اور انکے والد ہدایت قمر کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
