نامور شاعر ساجد حسین ساجد کی پہلے پنجابی شعری مجموعہ ”سدھراں دے پرچار” کی تقریب رونمائی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا ادبی تنظیم نظمینہ کے زیر اہتمام نامور شاعر ساجد حسین ساجد کی پہلی پنجابی تصنیف سدھراں دے پرچار کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شہروں سے نامور شاعروں نے شرکت کی،تفصیلات کے مطابق ادبی تنظیم نظمینہ کے زیر اہتمام اردو اور پنجابی زبان کے نامور مقامی شاعر ساجد حسین ساجد کی پہلی پنجابی شعری مجموعہ (سدھراں دے پرچار) کی پروقار تقریب رونمائی بوریوالا پریس کلب کے ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت معروف شاعر نقاد کالمسٹ نوید صادق نے کی تقریب کے مہمانان خصوصی میں ڈاکٹر فخر عباس،عدنان آصف بھٹہ،شیراز غفور اور ندیم ناجد تھے پروقار تقریب میں مختلف شہروں سے آئے مشہور شاعروں سمیت ادب سے لگاو رکھنے والے معزز شہریوں نے بھرپور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید اور ساجد حسین ساجد کی پنجابی زبان میں لکھی گئی نعت شریف پڑھ کر کیا گیا تقریب میں آئے مہمانوں کو ساجد حسین ساجد نے اپنی تصنیف (سدھراں دے پرچار) بطور تحفہ بھی پیش کی ساجد حسین ساجد نے اپنی کتاب سے مختلف شعر بھی پڑھ کر حاضرین سے خوب داد وصول کی اس موقع پر دوسرے شعراء کرام نے بھی اپنا لکھا کلام پڑھ کر سنایا مقررین کا کہنا تھا کہ ایسی تقاریب یقینی طور پر ہمارے نوجوانوں کے ادب سے لگاو اور انکی تربیت کے لیے مشعل راہ ہیں۔