امپورٹڈ حکومت کے غلط اقدامات کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا۔خالد چوہان

بورے والا(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری خالد محمود چوہان نے کہا ہے کہ نالائق امپورٹڈ حکومت کے غلط اقدامات کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا نہ رکنے والا طوفان آیا ہوا ہے جس نے غریبوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے مہنگائی اور ابتر معاشی صورتحال سے نکلنے کیلئے حکمران ملک بھیک مانگنے کی بجائے لوٹی ہوئی دولت واپس لے آئیں،ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز اپنے آفس سٹلائٹ ٹاؤن میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق تحصیل نائب ناظم رانا محمد مظفر خاں،چوہدری امجد علی گورائیہ،چوہدری سعید احمد چوہان،صدام وٹو،حافظ راشد ستار اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ابھی پیلے این آر او کے نتائج بھگت رہے تھے کہ اب دوسرا این آر او دے دیا گیا ہے اور شریف خاندان ملکی خزانہ لوٹنے کیلئے پھر واپس پاکستان آ رہا ہے یہ جو مرضی کر لیں ملک کی موجودہ صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ ملک میں فوری طور پر صاف اور شفاف انتخابات کرانے کا اعلان کیا جائے۔