جرائم کی شرح پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر معین مسعود

بورے والا(کاشف اقبال چوہدری سے)آر پی او ملتان ڈاکٹر معین مسعود کی بورے والا دورہ کے موقع پر پی ٹی آئی تحصیل بورے والا کے صدر میاں عبدالمتین کی رہائش گاہ اتفاق پیلس پر آمد،ملاقات کے دوران تحصیل صدر پی ٹی آئی میاں عبدالمتین نے شہر میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا جس پر آر پی او ملتان معین مسعود نے یقین دہانی کروائی کہ جرائم کی شرح پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اس موقع پر میاں ندیم اقبال،میاں نعیم اقبال اور میاں فہد نعیم بھی موجود تھے۔