جرائم پر قابو پانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر معین مسعود

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)آر پی او ملتان ڈاکٹر معین مسعود نے کہا ہے کہ ملتان ریجن میں پولیس کی کارکردگی کو بڑھانے جدید خطوط پر تربیت کی جا رہی ہے پولیس افسران کی استعداد کار بڑھا کر جرائم پر قابو پانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں معاشرے کے ہر فرد کو اپنے ارد گرد کے ماحول کو جرائم سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،جرائم پیشہ افراد بھی ہمارے اس معاشرے میں پروان چڑھتے ہیں انکا محاسبہ اور انہیں جرائم کی دنیا میں جانے سے روکنا بھی معاشرے کی ذمہ داری ہے،پولیس اپنے وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر تھانوں کی سطح پر معززین شہر کے ساتھ ملکر جرائم کا خاتمہ یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی سٹی بورے والا کے صدر میاں عبدالمتین کی قیادت میں سیکرٹری انفارمیشن کامران شاہد اور انجینئر جمیل سندھو پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد نے ڈاکٹر معین مسعود کو بطور آر پی او ملتان تعیناتی پر مبارک باد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔