موٹر سائیکل،رکشوں کے شور اور دھویں سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بن گئیں،نوٹس کا مطالبہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا شہر میں موٹر سائیکل رکشوں کے شور اور دھویں سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن ہو چکی ہیں،کم عمر رکشہ ڈرائیور خطرناک طریقے سے رکشے ڈرائیونگ کرتے ہیں،حادثات کے باعث انسانی زندگیوں کا ضیاع ہو رہا ہے،شہر کے مین تجارتی مرکز گول چوک،ریل بازار،وہاڑی بازار،کالج روڈ اور عارف بازار میں جگہ جگہ درجنوں موٹر سائیکل رکشوں کے کھڑے ہونے سے سارا دن ٹریفک جام رہتی ہے بازاروں میں خریداری کیلئے آنیوالی خواتین کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے رکشوں کے شور اور دھویں سے شہری بہرے پن،دمے،ٹی بی کے مرض اور آنکھوں کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں بلا نمبری موٹر سائیکلوں کی بھی بھر مار ہو چکی ہے ٹریفک پولیس جان بوجھ کر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ٹریفک پولیس اہلکار اپنے فرائض کی ادائیگی کی بجائے سارا دن ٹولیاں بنا کر لاری اڈا چوک اور چونگی نمبر 5 پر بڑے ٹرالوں کو عین سڑک کے درمیان روک کر رشوت خوری میں مصروف رہتے ہیں بورے والا کے شہریوں نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے اس سلسلہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔